کنداپور ، 17 / اگست (ایس او نیوز) تعلقہ کے ہیجماڈی میں واقع لکشمی نارائن مندر میں چوری کی واردات پیش آئی جس میں چور نے مندر کی ڈبی سے 40 ہزار روپے اڑا لیے ۔
چوری کا پورا منظر سی سی ٹی وی فوٹیج میں قید ہوا ہے جسے دیکھنے سے پتہ چلتا ہے کہ چور مندر کے دروازے کی کنڈی ہٹاتے ہوئے چپلوں سمیت اندر میں داخل ہوتا ہے ، مورتی کے سامنے جھکتا ہے اور پھر ڈبی توڑنے کے بعد اس میں موجود رقم لے کر فوراً وہاں سے نکل جاتا ہے ۔
خیال رہے کہ ابھی حال ہی میں 7 کروڑ روپوں کی لاگت سے اس مندر کی تجدید کی گئی تھی ۔ مندر کے ذمہ داروں کے مطابق اس مندر میں منعقدہ ستیہ نارائن پوجا کے دوران جو نذرانے کی رقم جمع ہوئی اس پر چور نے ہاتھ صاف کیا ہے ۔